ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے فتح اورپانچ میچوں کی سیریز میںایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ کٹک میں بھارت کے قائم مقام کپتان وریندر سہواگ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کیریبیئن ٹیم نے مقررہ اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر دو سوگیار ہ رنز اسکور کئے۔ ڈیرن براوونے ساٹھ اور ڈینزا حیات نے اکتیس رنز بنائے اورچوتھی وکٹ کی شراکت میں پچھہتر رنز کا اضافہ کیا۔ بھارت کے امیش یادیو اور ورون ارون نے دو، دو وکٹیں لیں۔ جوابی اننگز میں بھارت کے پانچ کھلاڑی انسٹھ رنز پر آوٹ ہوگئے ۔ روہت شرما نے باہتر اوررویندرجڈیجا نے اڑتیس رنزاسکورکرکے بھارت کوفتح کے قریب پہنچا دیالیکن دونوںدوسوایک رنز کے ٹوٹل پر آٹ ہوئے تو بھارت کوجیت کیلئے مزید گیارہ رنز درکار تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھی۔ یادیو اور ارون نے مطلوبہ رنز بناکر بھارت کو ایک وکٹ سے فتح دلادی۔ سیریز کادوسرا میچ جمعرات کووشاکاپٹنم میں کھیلا جائیگا۔