غربت ختم کرنے کے لئے کم تنخواہ داروں میں مائیکرو اانشورنس کا پھیلاؤ ضروری ہے۔ کراچی میں پاکستان انشورنس انسٹی ٹیوٹ کے تحت ہونے والے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے کمشنر انشورنس آصف عارف کا کہنا تھا کہ رواں سال آنے والے سیلاب میں انشورنس نہ ہونے پر عوامی اور حکومتی سطح پر بڑے پیمانے پر بھاری نقصان ہواجو مائیکرو انشورنس کی اہمیت اور ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔ کمشنر انشورنس کا نے بتایا کہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن جلد مائیکرو انشورنس قوانین مکمل کر کے جاری کر دے گی۔