برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے تہران میں اپنے سفارت خانے پر مظاہرین کے حملے کے واقعے کے بعد ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم نے سفارت خانے پر حملے کو اشتعال انگیز اور ناقابل دفاع قدم قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے برطانوی عملے اور املاک کی حفاظت میں ناکامی باعث شرم ہیبرطانیہ کی ایران پر پابندیوں کے خلاف گذشتہ روز درجنوں طلبا نے دھاوا بولا۔ مظاہرین نے سفارت خانے کی عمارت پر پتھرا کیا اور پٹرول بم پھینکے جس سے سفارت خانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے مشتمل مظاہرین نے برطانوی جھنڈے کو آگ لگا دی اور سفارت خانے پر ایران کا جھنڈا لگا دیا۔