لیبیا کے سابق رہنما مرحوم کرنل قذافی کی بیٹی عائشیہ قذافی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں نئے حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔ قذافی کی شہادت کو چالیس روز مکمل ہونے پر الجیریا میں سیاسی پناہ لینے والی بیٹی عائشیہ قذافی نے ایک بیان میں لیبیا کے عوام سے اپیل کی کہ ان کے والد ملک کیلئے لڑتے شہید ہوئے۔ اور ان کا ہم وطنوں کیلئے پیغام تھا کہ ملک کی آزادی کی ہرحال میں حفاظت کرنی ہے۔ لہذا لیبیا کے غیرت مند عوام موجودہ کھٹھ پتلی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔ عائشہ قذافی کا کہنا تھا کہ ان کے والد اس دنیا سے کوچ کرگئے ہیں۔ لیکن وہ اب بھی عوام کے دلوں میں موجود ہیں۔ اور ان کا آخری پیغام تھا کہ اگر تم میری آواز نہ سنو پھر بھی ملکی آزادی کیلئیجدوجہد جاری رکھنا۔