پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بعد کی فوٹیج جاری

check post firing

check post firing

پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بعد کی فوٹیج جاری کردی گئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے ان پوسٹوں کی فوٹیج جاری کی گئی ہے۔
سلالہ چیک پوسٹ پر 25 اور26 نومبر کی درمیانی شب حملہ کیا گیا جس میں دو افسروں سمیت 24 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری فوٹیج میں ان چیک پوسٹوں کو دکھایا گیا ہے جہاں نیٹو کے حملے کے بعد تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔
حملہ کے بعد لگنے والی آگ کے بعد مزید تباہی ہوئی ۔ سلالہ چیک پوسٹس کا علاقہ مہمند ایجنسی میں بلندوبالا پہاڑوں پر مشکل ترین پہاڑی سلسلہ ہے جہاں پہنچنے کے لئے سیکیورٹی اہلکار کئی کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرتے ہیں۔