جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت بڑھتے ہوئے اقتصادی مسائل اور سیاسی عدم استحکام سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ان کے ملک کے خلاف کوئی اشتعال انگیز کارروائی کر سکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا میں مسلسل خراب ہوتی ہوئی اقتصادی اور سیاسی صورتحال سے جنوبی کوریا کو آئندہ سال کے دوران اس کی طرف سے سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے مسلح افواج سے کہاکہ وہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی فوجی کارروائی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت چوکس اور تیار رہیں۔ وزیر دفاع کم کوان جن نے مزید کہا کہ شمالی کوریا میں اقتدار کو نسل در نسل منتقل کئے جانے پر بھی عوامی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔