جارحیت کو ہر ممکن جواب دیا جائے، آرمی چیف کی ہدایت

ashfaq

ashfaq

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ جارحیت کا جواب دینے کے لیے اب کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ جوانوں کو ہتھیار اور وسائل فراہم کرنا ان کا فرض ہے جو وہ پورا کریں گے۔
آزاد کشمیر رجمنٹ کے دربار میں چیف آف آرمی اسٹاف کا تحریر کردہ ایک مراسلہ افسروں اور جوانوں کو پڑھ کرسنایا گیا۔ جنرل کیانی نے کہا کہ پاک فوج جارحیت کے خلاف آخری دم تک لڑے گی۔ جوانوں کی قابلیت پر کوئی شک نہیں۔ مہمند ایجنسی میں نیٹو اور ایساف کی کھلی جارحیت قبول نہیں۔ آئندہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم یاد رکھے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ اب جوابی کارروائی کے لیے کسی ہدایت کا انتظار نہیں کیا جائے گا اور دستیاب ہتھیاروں سے ہر ممکن جواب دیا جائے گا۔