امریکہ نے ایک مرتبہ پھر مہمند ایجنسی پر حملے اور پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے تاہم واقعے پر معافی مانگنے سے تاحال گریزاں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن مہمند واقعے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنا چاہتا ہے،اس میں شمولیت کیلئے پاکستان کو بھی کہا ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان شدت پسندی کے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ کے نزدیک پاکستان کی بون کانفرنس میں شرکت بہت اہم ہے، اور واشنگٹن کی خواہش ہے کہ پاکستان اس کانفرنس میں شرکت کرے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بون کانفرنس اور اس کے بعد بھی امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔