بھارت کے وزیر توانائی فاروق عبداللہ نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ اسلام آباد مقبوضہ کشمیر کے امن میں خلل ڈال سکتاہے۔ نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی اور بھارت کے وزیر توانائی فاروق عبداللہ کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں پاکستان میں جو کچھ ہورہاہے وہ تشویشناک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر میں چین کی ممکنہ مداخلت کے متعلق بھی تشویش کا شکار ہیں۔