بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد ضبطی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران بیگم صہبا مشرف کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے آخری وارننگ جاری کردی۔ بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پر ویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد کی ضبطی کے لئے دائر درخواست کی سماعت راولپنڈی میں خصوصی عدالت میں ہوئی ہے اور عدالت نے صہبا مشرف کے پیش نہ ہونے پر انہیں آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یہ درخواست قانونی تقاضوں پر پورا نہیں اترتی اس لیے اسے خارج کیا جائے۔ عدالت نے صہبا مشرف کے وکلا کو ہدایت کہ وہ آئندہ سماعت پر ضرور پیش ہوں سماعت دس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔