پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو چھیاسٹھ رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ میرپور ڈھاکا میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر دوسو باسٹھ رنز اسکور کئے تھے۔عمراکمل نے انسٹھ، یونس خان اور مصباح الحق نے سینتیس، سینتیس اور شاہد آفریدی نے ستائیس گیندوں پر بیالیس رنز بنائے۔بنگلہ دیش کے شفیع اسلام اور روبیل حسین نے دو،دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش کے نوجوان بیٹسمین ناصر حسین کی سنچری بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکی۔ پاکستان کے دوسو باسٹھ رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو چھیاسی رنز بناسکی۔ ناصر حسین سو اور شاکب الحسن نے چونتیس رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے چار اور محمد حفیظ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔