پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر ناروے کا اظہار ہمدردی

Norwegian

Norwegian

ناروے نے مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے واقعے پر پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
ناروے کے وزیرخارجہ جوناس گارسٹور نے وزیر خارجہ حناربانی سے فون پر رابطہ کیا اور سانحہ مہمند کے علاوہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے ناروے کی ترقی میں پاکستانی برادری کے مثبت کردار پر بھی بات کی۔ ناروے وزیرخارجہ نے بون کانفرنس کے متعلق بھی گفتگو کی۔ جس پر حنا ربانی کھر نے پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ کانفرنس میں عدم شرکت کا فیصلہ اٹل ہے۔