سال میں چھ سیریزمیں فتح،پاکستان کرکٹ ٹیم کانیا قومی ریکارڈ

Afridi

Afridi

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ون ڈے چھہتر رنز سے جیت کر اس سال چھٹی سیریز اپنے نام کرلی ۔ یہ نیا قومی ریکارڈ بھی ہے۔
دوہزار گیارہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بے مثال رہی ہے۔ پاکستان ٹیم نے عالمی کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے علاوہ چھ سیریز جیتی ہیں۔اس سے قبل پاکستان دو بار ایک سال کے دوران پانچ پانچ ون ڈے سیریز جیت چکی ہے۔شاہد آفریدی کی زیر قیادت پاکستان نے نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیز کوتین دو سے ہرایا۔مصباح الحق کے قیادت سنبھالنے کے بعد آئرلینڈ پردوصفر، زمبابوے کیخلاف تین صفر،سری لنکا سے چار ایک سے سیریز جیتی اور بنگلہ دیش پر دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
مجموعی طور پر پاکستان نے اس سال اکتیس ایک روزہ میچز کھیلے تئیس جیتے،سات ہارے اور ایک غیر فیصلہ کن رہا۔کامیاب ترین بیٹسمین محمدحفیظ نے تین سنچریز اور پانچ ففٹیز سمیت ایک ہزار پچھہتر رنز بنائے اور انتیس وکٹیں بھی لیں۔ شاہد آفریدی عارضی ریٹائرمنٹ کے باعث دو سیریز نہ کھیل کر بھی پینتالیس وکٹیں لیکر کامیاب ترین بولر ہیں۔