دو مئی کے واقعہ کا صدر زرداری سے کوئی تعلق نہیں، رحمن ملک

rehman malik

rehman malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ منصور اعجاز قابل اعتماد نہیں اس کے بیانات کی وجہ سے امریکہ کو خود اسکے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔  وزارت داخلہ میں نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دو مئی کے واقعہ کا صدر آصف زرداری سے کوئی تعلق نہیں اور امریکہ خود بھی منصور اعجاز کے بیانات کی تردید کر چکا ہے۔ انہوں نے اس سے قبل اعلی سطح کے اجلاس کی صدرات کی اور محرم کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔