یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Security

Security

آج دس محرم الحرام ہے اور ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں مجالس اور عزاداری کے جلوس نکلیں گے۔ جلوسوں کی نگرانی کیلئے رینجرز اور پولیس کمانڈوز تعینات ہیں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، جلوسوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں فوج،رینجرز اور پولیس کمانڈوز تعینات ہیں ، جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں عاشورہ محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہو رہی ہے۔ لاہور میں موچی گیٹ کے علاقے سے محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا۔ اور یہ جلوس زائرین بڑے جلوس کی صورت میں رنگ محل پہنچیں گے۔ پشاور میں دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ آغا سید علی شاہ سے صبح دس بجے برآمد ہوگا۔ جبکہ امام بارگاہ علمدار،امام بارگاہ اخوند آباد،امام بارگاہ سید علم شاہ اور امام بارگاہ خان صاحب سے ایک بجے مشترکہ جلوس برآمد ہوں گے۔
کوئٹہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ سعید آباد علمدار روڈ سے برآمد ہوگا۔ جبکہ جھنگ امام بارگاہ گوہر شاہ سے دس محرم الحرام کا جلوس برآمد ہو گیا ہے ۔  ڈی آئی خان میں مرکزی جلوس امام بارگاہ بموں شاہ سے 8بجے برآمد ہو گا اس میں شہر کے اکیس چھوٹے بڑے جلو س شامل ہوں گے۔