عراق کی حکومت نے صدام حسین دور کے وزیر خارجہ طارق عزیز کو پھانسی دینے کا اعلان کردیا ہے۔عراقی وزیر اعظم کے مشیر سعد یوسف المطلبی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ صدام کے نائب طارق عزیز کو امریکی فوج کے ملک سے انخلا کے بعد پھانسی دی جائے گی۔ طارق عزیز کے وکیل نے ٹیلیفون پر امریکی ٹی وی سے طارق عزیز کو پھانسی دینے کے اعلان پر حیرت کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ سابق وزیر خارجہ کو پھانسی دینا عراقی حکومت کی بڑی غلطی اور بے وقوفی ہو گی۔