پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو اٹھاون رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت کر کلین سوئپ کیا ہے۔ چٹاگانگ میں ظہور احمد چوہدری اسٹڈیم میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم پاکستان کی پوری ٹیم ایک سو ستتر رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ عمر اکمل ستاون، مصباح الحق سینتالیس اور یونس خان چھبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے محمود اللہ اور عبدالرزاق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اڑتیس اوور میں ایک سو انیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی بنگلہ دیش طرف سے محمود اللہ نے پینتیس، شہر یار نفیس پچیس اور فرحت رضا اکیس رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے تین تین جبکہ اجمل اور عبدالرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔