گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد حکومت کی جانب ست نئے سال کا ایک اور تحفہ نیپرا نے پن بجلی کی قیمتوں میں اکتیس فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے پن بجلی اکتیس فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ کر کے دی گئی۔ بجلی کا ٹیرف موجودہ ٹیرف سے ایک روپے اٹھارہ پیسے فی یونٹ سے بڑھا کر ایک روپے چون پیسے فی یونٹ ہوجائیگا،ملک بھر کے صارفین سے پینتالیس ارب پیچاسی کروڑ روپے وصول کئے جائیں گے، اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ کو وفاقی حکومت نیٹ ہائیڈل پرافٹ ادا کرتی ہے، اس کی مد میں بھی چھ ارب روپے صارفین سے وصول کئے جائیں گے، پن بجلی مہنگی کرنے کی منظوری رواں مالی سال کے لئے دی گئی ہے۔