لاہور ہائی کورٹ نے بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جای کردیا ہے۔ توہین عدالت کا نوٹس ایڈووکیٹ آفاق کی در خواست پر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ بابراعوان نے سپریم کورٹ کی جانب سے میمو اسکینڈل کیس میں کمیشن بنانے کے فیصلے پر توہین آمیز اور نا زیبا الفاظ استعمال کیئے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بابر اعوان نے بھٹو ریفرنس کیس میں بھی دوران سماعت ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیا جو توہین عدالت ہے ۔ بیس دسمبرکو لاہور ہائی کورٹ نے بابر اعوان کا جواب طلب کیا ہے۔