ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد آج سے پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پریکٹس کا آغاز کررہی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان نے چھ ٹیسٹ کھیلے ہیں اور سب میں فتح حاصل کی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی فتح کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئپ کیلئے پرعزم ہے لیکن اس کیلئے بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ ٹیسٹ میچز کیلئے توفیق عمر،اظہر علی،عدنان اکمل اور محمد طلحہ نے چٹاگانگ میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جبکہ ون ڈے سیریز کے اختتام پر شاہد آفریدی، عبدالرزاق، سرفراز احمد،محمد خلیل اور عمر اکمل وطن واپس آرہے ہیں۔