صدر آصف علی زرداری کے دبئی میں طبی معائنے ہوئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے صدر زرداری کو صحت مند قرار دیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق صدر فی الحال ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا دبئی میں طبی معائنہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ آصف علی زرداری کی دبئی میں مصروفیات کے حوالے سے خبریں غیر حقیقی اور فرضی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری معمو ل کے طبی معائنے کے لئے دبئی گئے ہیں جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ ابتدائی ٹیسٹ کی رپورٹس سے ڈاکٹرز بھی مطمئن ہیں۔ ادھر صدر زرداری کی دونوں ہمشیرائیں فریال تالپور اور عذرا پیچوہو ان کی عیادت کیلئے دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔