کراچی سمیت سندھ بھر میں آج رات گیارہ بجے سے کل شام پانچ بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ گیس لورڈ مینجمنٹ پرواگرام کے تحت ایک مرتبہ پھر سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جو جمعرات کی شب گیارہ بجے سے جمعہ کے شام پانچ بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ سندھ بھر میں تقریبا سولہ ہزار سے زائد گاڑیاں سی این جی کی بندش کے باعث کھڑی ہو جائیں گی ۔ سی این جی بندش کا اعلان عوام کے لئے بھی اذیت ناک ہے کیونکہ اس بندش سے سڑک پر پبلک ٹراسپورٹ کی تعداد خاصی کم ہوجاتی ہے۔ساٹ سی این جی کے بندش کے فیصلے سے پیٹرول و ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے مالکان فائدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگا کرایہ وصول کرتے ہیں۔