امریکا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری علاج کیلیے دبئی گئے ہیں۔ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ پاکستان میں کسی بغاوت کی رپورٹس نہیں. مارک ٹونر نے کہا کہ امریکا صدر زرداری کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہے ، پاکستان میں بغاوت کی کوئی رپورٹس نہیں ہیں۔ اور پاکستان کی داخلی سیاسی صورت حال پر امریکا کو کوئی تشویش نہیں ہے۔ یقین ہے کہ صدر زرداری صرف علاج کیلیے دبئی گئے ہیں وہ مستعفی نہیں ہورہے۔ بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں یوم عاشور کے موقع پر ہونے والے دھماکوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔