روس نے ایران کی تیل برآمدات پر پابندی کی تجویز مسترد کر دی

Russia

Russia

روس نے یورپی یونین کی جانب سے ایران پر تیل کی برآمدات پر پابندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے سیاسی عزائم کار فرما ہیں۔ روس تیل کی سپلائی کو بطور دبا استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ یہ باتیں روس کے وزیر توانائی سرگئی شماتکو نے جمعرات کو دوہا میں عالمی پٹرولیم کانگریس کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
یورپی انرجی کمیشن کے سربراہ نے منگل کو کہا تھا کہ بعض یورپی برآمد کنندگان کے مابین ایرانی تیل کی برآمد پر پابندی پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ ہم روس کو بھی ایرانی تیل کی برآمد پر پابندی کے فیصلے میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ روسی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے یورپی یونین کے اس فیصلے کے پیچھے بعض سیاسی عزائم کار فرما ہیں۔ اس فیصلے کے اثرات کیا ہونگے یہ سب کو معلوم ہے۔ ایران یورپی ممالک کو چار لاکھ پچاس ہزاربیرل یومیہ تیل فراہم کر رہا ہے۔