بھارتی میگزین ایف ایچ ایم کے ایڈیٹر کبیر شرما کا وینا ملک کے خلاف جوابی حملہ۔۔ پچیس کروڑروپے کا ہرجانہ دائر کردیا۔
وینا ملک کی تصویریں اصلی اور ٹیٹو والےآئیڈیے پروہ بہت خوش تھیں۔ہم اپنے بیان پر قائم ہیں ، مگر وینا ملک ہی بار بار اپنا بیان بدل رہی ہیں۔ یہ کہتے ہیں کبیرشرما جو ایف ایچ ایم میگزین کے ایڈیٹر ہیں جنھوں نے وینا ملک کے دس کروڑ کے ہرجانے کے بدلے جوابی حملہ کرتے ہوئے پچیس کروڑکا ہرجانہ دائرکردیا ساتھ ساتھ میگیزن کی ساتھ کو نقصان پہنچانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ بھارتی میگزین نے جواب میں کہا ہے کہ وینا ملک نے فوٹو شوٹ مرضی سے کرایا اور سرورق پر شائع ہونے والی تصاویر پہلے انھیں دکھا دی گئی تھیں۔ ایف ایچ ایم میگزین نے یہ بھی کہا ہے کہ وینا ملک اپنی تصاویر کو دیکھ کر بہت پر جوش تھیں۔