چین میں دو بچوں کی فروخت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد انسانی سمگلر گرفتار کرلیے۔ کارروائی کے دوران سینتالیس بازیاب کرالیے گئے۔ فوجیان صوبے کی پولیس نے دو بچوں کو فروخت کرنے والی گرفتارخاتون کی نشاندہی پر پٹیان کے علاقے میں کارروائی کی اور نو ہزار ڈالر کے عوض فروخت کیا گیا ایک بچہ بازیاب کرایا۔ وزارت پبلک سکیورٹی کی ہدایات پر پولیس انسانی سمگلروں کے خلاف چھاپے مار رہی ہے۔ اور فوجیان پولیس نے دو روز کے دوران ایک سو انیس ملزموں کو گرفتار کر کے سینتالیس بچے بازیاب کرالیے ہیں۔