امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان سے رسد کا راستہ بند ہونے سے افغانستان میں ایساف آپریشن متاثر نہیں ہوا امید ہے کہ اسلام آباد جلد راستہ کھول دے گا۔ امریکی محکمہ دفاع کے پریس سیکرٹری جارج لٹل نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو کے لیے متبادل سپلائی لائن کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ ستر فیصد رسد متبادل راستوں سے آتی ہے صرف تیس فیصد رسد پاکستان سے آرہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن معطل ہونے سے ایساف کی افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائی متاثر نہیں ہوئی۔ توقع ہے کہ پاکستان نیٹو سپلائی لائن جلد بحال کردے گا۔ اور ایساف کو پاکستان سے بھی رسد ملنا بحال ہو جائے گی۔