چیف جسٹس نے بابر اعوان سے صدر زرداری کی خیریت دریافت کی

babar

babar

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بابراعوان سے صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔  سپریم کورٹ کے جسٹس سائر علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر چیف جسٹس نے ڈاکٹر بابر اعوان سے دریافت کیاکہ صدر مملکت کو کیا ہوا اور اب ان کی صحت کیسی ہے۔ بابراعوان نے انہیں بتایا کہ صدر کی گردن کی شریان میں خون منجمد ہوگیا تھا تاہم اب وہ بہتر ہیں۔
چیف جسٹس نے دعا کی اللہ صدر کو صحت دے یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ نواب اکبر بگٹی مرحوم کو بھی یہی تکلیف ہوئی تھی جس پر انہیں امریکا جاکر علاج کرانا پڑا۔ بابر اعوان نے بتایا کہ صدر مملکت کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔