جمیعت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمان نے کہ پاک فوج کے ملکی سرحدوں کی لیے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، پاکستان کو امریکہ کے اتحاد سے نکلنا ہو گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امریکہ سے کون سے معاہدے کیے گئے ہیں انہیں سامنا لایا جانا چاہیے اور اگر یہ معاہدے تحریری نہیں ہیں تو ان لوگوں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے جن سے یہ جرم سرزد ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی اس جنگ میں پاکستان کو ستر ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔