مسلم لیگ ن آج پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں جلسہ کر رہی ہے۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، غوث علی شاہ ، سلیم ضیا ، اور دیگر نے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کررہی ہے، پارٹی کے جھنڈے اور بینر اتارے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ سندھ کے عوام چاہتے ہیں کہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ہر صورت جلسہ کیا جائے گا۔ سندھ کے عوام مہمان نواز ہیں امید ہے لاڑکانہ کا جلسہ کامیاب ہو گا۔