عراق سے امریکی فوجوں کا بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے طے شدہ شیڈول کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک صرف آٹھ ہزار امریکی فوجی باقی رہ جائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ناصریہ کے علاقے سے گذشتہ روز ایک بڑا قافلہ کویت منتقل ہوگیا، سینکڑوں فوجی گاڑیاں مختلف علاقوں سے ناصریہ ہائی وے پر جمع ہو ئیں جہاں سے وہ صحرا کے راستے کویت میں داخل ہوجائیں گے جہاں پہلے ہی امریکی فوجی اور گاڑیا ں روانگی کے لیے جمع ہیں۔ امریکی فوج کے انخلا کے بعد نو سال سے عراق میں قائم امریکا کے پانچ سو پانچ بیس میں سے صرف چار باقی رہ جائیں گے۔