راولپنڈی کی سول عدالت نے ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کیس میں سابق وزیرراجہ پرویز اشرف اور سابق وزیراعظم کی پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا۔ سول جج راولپنڈی کی عدالت نے عدالت نے مقدمے کی ملزمہ شہزادہ کوثر گیلانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ تینوں ملزمان کے خلاف بارہ سال قبل نیب کرپشن کیس ریفرنس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل پر سیاہی پھینکنے اور اسے دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نیب کرپشن کیس ریفرنس صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔