وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا مستقبل خطے کے تمام مما لک سے جڑا ہوا ہے، چین کے تعاون سے پن بجلی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اسلام آباد میں امن کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن اور متبادل توانائی ذرائع میں چین سے پارٹنر شپ کے خواہاں ہیں۔ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے چین کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی ایٹمی طاقت کو دگنا کرنے میں مدد کی۔ ہمیں مغرب کے بجائے مشرق پر انحصار کرنا چاہئیے۔