سفیروں کی کانفرنس میں خارجہ پالیسی کا جائزہ لیا گیا،حناربانی

hina rabbani khar

hina rabbani khar

وزیر خارجہ حناربانی کھر کا کہنا ہے کہ سفیروں کی کانفرنس میں خارجہ پالیسی اور دوسرے ممالک سے تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی پر نظرثانی کررہے ہیں۔ کانفرنس میں خارجہ پالیسی سے متعلق سفیروں سے رائے لی گئی،ان کی سفارشات کو وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کو خودمختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے ۔