آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: انگلینڈ کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر

england

england

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں انگلش ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں میں کمار سنگا کارا اور بالنگ میں ڈیل سٹین کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ یونس خان بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 11 درجے ترقی پا کر 5 ویں نمبر پر آ گئے، سعید اجمل 8 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ آل رانڈرز میں جیک کیلس پہلے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بھارت دوسرے جنوبی افریقہ تیسرے آسٹریلیا چوتھے سری لنکا پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ بلے بازوں میں پہلی چار پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ کمار سنگاکارا پہلے جیک کیلس دوسرے ایلسٹر کک تیسرے نمبر اور ہاشم آملہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں شاندار ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے یونس خان 11 درجے ترقی پا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر چھٹے سے ساتویں نمبر پر انگلینڈ کے جوناتھن ٹراٹ آٹھویں اور بھارت کے راہول ڈریوڈ نویں نمبر پر ہیں۔ بالنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین بدستور سر فہرست ہیں۔
انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل انگلینڈ کے گریم سوان بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سعید اجمل بہتر کارکردگی کی بدولت آٹھویں نمبر پر آ گئے۔ آل رانڈرز میں جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کا پہلی نمبر پر قبضہ برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری دوسرے اور آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسرے نمبر پر ہیں۔