خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں نے خاصہ دار فورس کے پانچ اہلکاروں کو اغوا کرکے ایک مغوی اہلکار کو قتل کر دیا۔ باڑہ شلوبر میں شدت پسندوں نے نوگزی بابا چیک پوسٹ پر متعین اہلکاروں میں سے خاصہ دار فورس کے پانچ اہلکاروں کو اغوا کیا تاہم ان کے بارے میں پولیٹکل انتطامیہ نے تصدیق نہیں کی ہے۔ شلوبر کے علاقے ہی میں شدت پسندوں اور باڑہ امن لشکر کے درمیان جھڑپ میں امن لشکر کے دو رضاکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں جبکہ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔