پاکستان کی70 کروڑ ڈالر سویلین امداد میں کٹوتی نہیں کی۔ امریکا

victoria nuland

victoria nuland

امریکی محکمہ خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان کی ستر کروڑ ڈالر سویلین امداد میں کٹوتی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات پیچیدگی کا شکار ہیں۔ ان کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات اہمیت رکھتے ہیں۔
وکٹوریہ نے کہا کہ پاکستان کی سویلین امداد روکنے کی باتیں غلط ہیں۔ کانگریس میں صرف دفاعی اخراجات کے بل پر بحث کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا مذاکرات کے ذریعے غلط فہمیاں اور پیچیدگیاں دور کرلیتے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی کانگریس کے پینل نے پاکستان کی ستر کروڑ ڈالر امداد روکنے پر اتفاق کیا تھا۔ پاکستان کو یہ امداد رواں ہفتے جاری ہونا تھی۔