تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پچیس دسمبر کو مزار قائد پر ہر صورت میں جلسہ کیا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری نفرت کی سیاست نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کسی جماعت سے کوئی لڑائی نہیں۔ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے جو بھی شامل ہوگا اسے پارٹی میں لیں گے ۔ عمران خان نے کہاکہ ایم کیو ایم اور مرزا کی لڑائی میں تحریک انصاف غیر جانبدار ہے۔