امریکی سیکرٹری دفاع لیون پنیٹا نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں فتح حاصل کر رہے ہیں۔ امریکی سیکرٹری دفاع لیون پنیٹا نے افغانستان میں امریکی فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے امریکی فوج افغانستان میں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا ہی افغانستان چاہتے ہیں ۔ لیون پنیٹا کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ دوہزار بارہ تک افغانستان میں تعینات اکانوے ہزار فوجیوں میں سے تیئس ہزار فوجی واپس بلانے کے فیصلے کا اعلان کر چکا ہے۔