صدر زرداری کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا

zardari

zardari

صدر پاکستان آصف علی زرداری کو صحتیابی کے بعد انتہائی سخت سیکیورٹی میں  اسپتال سے گھر منتقل کر  دیا گیا ہے منتقلی کے دوران ان کے ساتھ صرف گھر کے افراد موجود تھے۔
ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے تصدیق کی ہے کہ صدر زرداری کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں اور ان کو  گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  وہ  ابھی دبئی میں موجود اپنے ولا میں قیام کریں گے اور فوری طور پر پاکستان واپسی نہیں آ رہے جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر دفاع  احمد مختار ان سے کل ملیں گے۔  ڈاکٹروں نے ان کو دل کے مرض کی معمول کی دوائیں دیں ہیں۔