ڈیزل مل گیا، ریلوے کا پہیہ دوبارہ چلنے کی امید

train

train

پی ایس او نے ریلوے کو ایندھن فراہم کر دیا ہے۔جس کیبعد ریلوے کا پہیہ بلا رکاوٹ چلنیکی امید ہو گئی ہے۔
ترجمان پی ایس او کیمطابق ریلوے کو دس کروڑ روپے مالیت کا ایندھن فراہم کردیا ہے ۔ یہ فراہمی پاکستان ریلوے کے حکام کی اس یقین دہانی کے بعد کی گئی کہ وہ فوری طور پر پی ایس او کو ادائیگی شروع کردیں گے۔
ادہر پی ایس او ترجمان کے مطابق پی آئی اے پر بھی پی ایس او کی واجب الادا رقم چارارب سات کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پی ایس او پی آئی اے کو تقریبا ستر ملین روپے کا ایندھن فراہم کر رہا ہے۔