بھارتی ریاست مغربی بنگال میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد ایک سو اڑتالیس ہو گئی ہے، جبکہ پچاس افراد بیمار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق زہریلی شراب سے متاثر ہونے والے افراد کی اسپتالوں میں آمد کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے جاری رہا اور اب بھی بہت سے افراد کی حالت نازک ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔ زہریلی شراب پینے کا واقعہ منگل کی رات مغربی بنگال کے علاقوں مگراہٹ، استھی اور مندر بازار پیش آیا تھا۔