روس نے شام کے خلاف مذمتی قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردیاہے جبکہ امریکا نے اسے مسترد کردیا۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے شام کے خلاف مذمتی قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل کے ارکان میں تقسیم کیا۔ اس قرارداد میں شام میں جمہوریت کے حامیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی گئی ہے اور شام سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ اپنے ہی عوام کے خلاف تشدد فوری طورپر بند کرے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ روس اس قرارداد میں فریق بناہے۔ شام کی صرف مذمت کافی نہیں ہے۔ امریکا روس سے ملکر اس قرارداد کو بہتر بنا سکتا ہے۔