تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میمو کیس پر سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے اپنے دور حکومت میں بے نظیرکے قتل کی تحقیقات نہیں ہوئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کے خلاف سونامی آیا ہوا ہے، ملک کے مسائل کا حل کرپشن کے خاتمے میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں لوگ غیر مشروط طور پر شامل ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو کیس پر سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنا چاہیے۔ پوری قوم سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں خاندانی ہیں یہ لوگ باری باری حکومت کررہے ہیں، ہماری جماعت خاندانی جماعت نہیں۔