انٹارکٹیکا میں پھنسےجہاز کے عملے کے کچھ ارکان کو بحفاظت نکال لیا ہے جبکہ باقی کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ روسی جہاز پر عملے کے بتیس ارکان سوار تھے جنھوں نے انٹارکٹیکا میں موجود جہاز کے آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد ہنگامی امداد کی اپیل کی تھی۔ عملے کو نکالنے والے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو نکال لیا گیا ہے اور باقی کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے تاہم جہاز تک دوبارہ پہنچنیمیں کئی دن لگ سکتے ہیں۔