امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے کہا ہے کہ نیٹو رسد کی بحالی کے لئے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں اور توقع ہے سپلائی جلد بحال ہوجائے گی۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکٹوریہ نولینڈ نے کہاکہ کابل پولیس اسٹیشن پر حملے کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ کرزئی انتظامیہ سے مل کر افغانستان میں مکمل امن و امان قائم کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔ ایک سوال پر وکٹوریہ نے کہاکہ نیٹو رسد کی بحالی سمیت دیگر معاملات پر پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں۔ اور توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات جلد بہتر ہوجائیں گے اور نیٹو سپلائی لائن جلد بحال کردی جائے گی۔