میمو ایشو: فوج اور حکومت میں اختلاف نہیں، گیلانی وکیانی اتفاق

Gilani

Gilani

اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز نے ملاقات کی، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ میمو کے معاملے پرآرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس کے سپریم کورٹ میں جوابات داخل کرنے کیلئے مروجہ طریقہ اختیار کیا جسے حکومت اور فوج میں اختلاف قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وزیراعظم ہاوس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جنرل اشفاق پرویز سے ملاقات میں میمو کے معاملے پر محاذ آرائی کی افواہوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے انھیں مسترد کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے ادارے آئینی کردار اور ذمہ داریاں ادا کرنے پر کار بند ہیں تاکہ ملک کوخوشحال بنایا جاسکے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میمو کے معاملے پرعدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق حکومت کی درخواست کی سماعت ابھی ہونا ہے،اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اورآرمی چیف نے قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔