بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ اور روس کے صدر دیمتری میدودیف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جوہری تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں علاقائی صورتحال کے علاوہ روس اور بھارت کے درمیان تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں مشترکہ مفادات کے پہلوئوں پر بات چیت کے علاوہ جی ایٹ کے کے پہلوئوں روس اور بھارت کے درمیان جوہری توانائی بڑھانے پر خصوصی بات کی گء ہے۔ دی میتری میدو دیف نے بتایا کہ روس کے سائنسدان بھارت میں ایٹمی پاور ری ایکٹر کے پہلے بلاک کی تعمیر مکمل کرچکے ہیں اور وہ جلد کام کرنا شروع کردے گا۔ بھارت روس کے تعاون سے تامل ناڈو میں دو ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کرے گا۔