اقوام متحدہ، امریکا اوربرطانیہ نے لیبیا پرپابندیاں ہٹادیں

libya

libya

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، امریکا اور برطانیہ نے لیبیا پر اقتصادی پابندیاں ہٹادی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے لیبیا کے مرکزی بینک پر پابندیاں ہٹائیں۔ اس کے علاوہ مرکزی بینک کے زیر کنٹرول بیرون ملکوں میں قائم لیبیا کے بینکوں پر سے بھی پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیبیا کے بینک سے پابندی ہٹنے کے بعد لیبیا کے منجمد اثاثے بھی بحال کئے جانے کا امکان بڑھ گیاہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا نے بھی لیبیا پراقصادی پابندیاں ہٹانے کااعلان کردیا ہے اور لیبیا کے تیس ارب ڈالر کے اثاثے بحال کردیئے گئے ہیں۔ برطانیہ نے بھی لیبیا میں استحکام کے لیے پابندیاں ہٹانے کااعلان کردیا ہے۔