امریکی کانگریس نے پاکستان کو ملنے والی امداد مشروط کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔ اس بل سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو تریپن ارب ڈالر سے زائد کی امداد متاثر ہوگی۔ امریکی ایوان نمائندگان سے منظور شدہ بل میں پاکستان کی امداد وزیر خارجہ کی توثیق سے مشروط کی گئی ہے کہ پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کس قدر تعاون کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ اسلام آباد کے دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدامات کی بھی تصدیق کریں گی کہ حقانی نیٹ ورک سمیت دیگرگروپوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ ایک علیحدہ بل کے ذرریعے پاکستان کی سات سو ملین ڈالر کی امداد بارودی مواد کے کی ممکنہ دھمکیوں خطرے کے انسداد سے متعلق امریکی وزیر دفاع کی مثبت رپورٹ ملنے تک منجمد کی جارہی ہے۔